اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملوں میں داعش گروہ کے درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اس ملک کے ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق عراق کے جنگی طیاروں نے صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا کے اطراف کے علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں داعش تکفیری گروہ کے کم از کم پچپیس دہشتگرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں دو سو دہشتگرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔دوسری جانب عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے شمالی عراق میں بیجی آئل ریفائنری کو دھماکہ کرکے تباہ کردیا ہے۔بیجے کے اطراف میں داعش دہشتگردوں اور عراق کی سیکیورٹی فورسیز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲